جشن بہار سے قبل چین میں بڑی سفری سرگرمی کا مشاہدہ

2023/01/20 16:49:49
شیئر:

اکیس جنوری کو چین بھر میں اہم ترین تہوار جشن بہار منایا جائے گا۔ جشن کے موقع پر پورا خاندان اکٹھا ہوگا۔ لوگ جشن بہار سے قبل ہی اپنے اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ جاتے ہیں۔ اس سفری سرگرمی کو  چھون یون کہا جاتا ہے۔ بیجنگ کے  اہم ٹرین اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔لوگ انتہائی خوشی سے اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوتے ہیں۔

رواں سال سات جنوری سے شروع ہونے والی  یہ سفری سرگرمی  پندرہ فروری تک جاری رہے گی۔