ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز کی سی جی ٹی این کے ساتھ خصوصی گفتگو

2023/01/21 16:23:07
شیئر:

حال ہی میں  ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے سی جی ٹی این کے ساتھ  خصوصی گفتگو  کی، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، حالانکہ ہمارے درمیان کافی زمینی فاصلہ ہے۔لیکن ایک ارجنٹائنی  کے طور پر  مجھے چینی حکومت کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے کہ چین نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہماری مدد کی۔
ارجنٹائن نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" فیملی میں شامل ہو کر ملک میں جو تبدیلیاں کی  ہیں، ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرنانڈیز نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کی جن دستاویزات پر ہم نے دستخط کیے ہیں، ان سے ہم دوطرفہ تجارت کو مزید متوازن بنا سکتے ہیں۔یہ مشترکہ مفادات ہیں  اور ہمیں یہی کرنا ہے۔ چین اس مقصد کے حصول میں ہماری مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے مجھ پر بہترین تاثر چھوڑا ہے ، اور میں دل کی گہرائیوں سے ان کا بہت مشکور ہوں۔ چین بلاشبہ آج عالمی تجارت میں سرفہرست ہے۔ درحقیقت، ہماری دو مرتبہ خوشگوار گفتگو ہوچکی ہے۔ ایک بیجنگ میں اور دوسرا انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ۔ پہلی بار جب ہم نے گفتگو کی  یہ   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100ویں سالگرہ تھی۔میں نے آن لائن میٹنگ میں جناب شی جن پھنگ سے بہت کچھ جانا ۔ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور پایا کہ ہمارےبہت سے مشترکہ مقاصد ہیں۔ یہ دونوں ملاقاتیں معمول کی بات چیت سے مختلف تھیں، ان ملاقاتوں  نےہمارے تعلقات کو زیادہ مضبوط بنا یا ، جس کو میں بہت اہمیت دیتا ہوں۔