چائنا میڈیا گروپ کا جشن بہار ایوننگ گالا آج نشر کیا جائے گا

2023/01/21 17:24:16
شیئر:

آج یعنی 21 تاریخ کی رات  چائنا میڈیا گروپ کا جشن بہار ایوننگ گالا نشر کیا جائے گا۔ ناظرین کی سہولت کے لیے گالا کے پروگراموں کی ترتیب کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
خرگوش کے سال کو خوش آمدید کہنے والے  اس  گالا کا تھیم ہے "چین نئے  عہد میں ترقی کر رہا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ  زندگی مزید بہتر ہو رہی ہے۔" 
یہ گالا  سی ایم جی کے 9 ٹی وی چینلز، 10 براڈکاسٹنگ فریکوئنسیز، اور 6  نیو میڈیا پلیٹ فارمز سے بیک وقت براہ راست نشر کیا جائے گا۔ چائنا میڈیا گروپب یرونی پلیٹ فارمز سی جی ٹی این کے ذریعے  68 زبانوں میں دنیا بھر کے 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 700 سے زیادہ میڈیا کے تعاون سے جشن بہار ایوننگ  گالا کو براہ راست نشر اور رپورٹ کرے گا۔