چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تشہیری ویڈیو کی نیویارک میں رونمائی

2023/01/21 16:41:31
شیئر:

20 تاریخ کو، چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تعارفی ویڈیو کی رونمائی نیویارک کی تاریخی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں ہوئی۔
ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے خصوصی طور پر ففتھ ایونیو پر واقع مرکزی دروازے پر ایک بڑی سکرین نصب کی تاکہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو مسلسل نشر کیا جا سکے۔ اس موقع پر امریکہ کے تمام اہم نشریاتی اداروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس خوبصورت ویڈیو کی رپورٹنگ اور تصویر کشی کرتے رہے۔
ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے سیاحوں کی سہولت کے لیے اپنی 86ویں منزل کے 'آبزرویشن ڈیک' پر ایک خصوصی چینی گوشہ بنایا تاکہ وہ تصویر کشی کر سکیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 40 لاکھ سیاح یہاں آتے ہیں ۔