چین عالمی ترقی کا انجن ہے، ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل

2023/01/22 16:03:25
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق بیس تاریخ کو  ورلڈ اکنامک فورم 2023 کا سالانہ  اجلاس  ڈیووس میں اختتام پذیر ہوا۔ ڈبلیو ٹی او کی  ڈائریکٹر جنرل نگوزے  ایولا نے اجلاس کے بعد چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس  نے عالمی برادری کو یاد دلایا  ہے کہ موجودہ عالمی ترقی کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے مستقبل میں بے مثال تعاون کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں   وبا کے اثرات  بدستور موجود ہیں ، لیکن صورتحال بہتر ہو رہی ہے  ۔ چین  میں کھپت  میں اضافہ  اور مینوفیکچرنگ کا معمول پر واپس آنا   عالمی معیشت کے لئے ایک اچھی بات ہے.چین عالمی ترقی کا انجن ہے۔ انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے چینی عوام کو جشن بہار کی مبارک باد دی ہے ۔