دنیا بھر میں نئے چینی قمری سال کے استقبال کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

2023/01/22 16:25:54
شیئر:

نئے چینی قمری سال 2023 کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر کے مختلف ممالک میں شاندار استقبالیہ سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ موجود سال خرگوش کا سال ہے۔ خرگوش کے سال کی آمد پر پانامہ کے دارالحکومت پانامہ سٹی  میں لائن ڈانس کی زبردست پرفارمنس کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر پانامہ کے حکام نے  چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھیجی۔ پانامہ کے نائب صدر جوزف گیبریل کیریزونے کہا  کہ ہمیں یقین ہے کہ آج کی یہ شاندار تقریب  ہمیں ایک دوسرے کے مزید قریب لا سکتی ہے اور اس طرح کی تقریبات سے ہمیں چینی ثقافت کو  سمجھنے میں مدد ملے گی۔ میں خوشی کے اس موقع پر  تمام چینی عوام کو اپنی نیک خواہشات بھیجنا چاہوں گا، تمام چینی دوستوں کو نیا سال مبارک ہو۔ اس کے ساتھ انہوں نے پانامہ کے صدر  کورٹیزو  ، حکومت کے تمام ارکان اور پانامہ کے لوگوں کی جانب  نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔  
تنزانیہ میں چینی ثقافتی مرکز نے شہر دارالسلام میں "افریقہ پر توجہ، تنزانیہ میں  جشن بہار  منانا" کے موضوع سے استقبالیہ سرگرمی کا آغاز  کیا۔ چین اور تنزانیہ کے اداکاروں نے مختلف قسم کے پروگرام پیش کرنے کے لیے لائن ڈانس، ڈھول کی تھاپ پر رقص  اور لوک آرٹ پرفارمنس پیش کیں جو کہ شاندار تھے۔
جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے یو گارڈن میں، پورے شمالی جرمنی کے سرکاری حکام، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں نے نئے سال کی مبارکبادوں کا تبادلہ کرنےکے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی،  فیڈریشن آف جرمن چائنیز فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بوبو نے کہا کہ جرمن اقتصادی حلقے دونوں فریقوں کے درمیان اصل اچھے تعاون کو جاری رکھنے اور اسے مزید گہرا کرنے کے لیے بے تابی سے منتظر ہیں۔ میں تمام چینی دوستوں اور ہم سب کو خرگوش کے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔