بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور کئی ممالک کے سیاستدانوں نے نئے چینی سال کی مبارکباد دی

2023/01/22 15:58:23
شیئر:

بہت سی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور کئی ممالک کے سیاست دانوں نے چینی عوام اور پوری دنیا میں سمندر  پار چینیوں کو اپنی نیک تمنائیں بھیجیں اور خرگوش کے سال میں چینی نئے سال کی مبارکباد دی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا  نے کہا کہ میں چینی عوام اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے چینی ملازمین کو نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔میں آپ کو اور آپ کے رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے نیک خواہشات، اچھی صحت اور خوشیوں کی دعا کرتی ہوں۔ امید ہے کہ خرگوش کے سال میں دنیا مزید ترقی کرے گی۔
 ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نکوزی اکونجو اویلانے  کہا کہ میں چین اور تمام چینی عوام کو خرگوش کے سال کی مبارک دیتی ہوں اور سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔
 اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرمیمونہ محمد شریف نے کہا کہ  گزشتہ سال اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام اور چین کے درمیان تعاون کےمثبت  نتائج برآمد ہوئے ہیں۔شنگھائی نے 2022 ورلڈ سٹیزن ڈے گلوبل ہوم ایونٹ کی میزبانی کی۔چین کے صدر  مملکت شی جن پھنگ نے اس تقریب کو مبارکباد کا  خط بھی بھیجا ہے۔ خرگوش کے سال کے موقع پر میں  اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام  کی  جانب سے  چینی عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ خرگوش کا سال مبارک، صحت مند اور خوشگوار  رہیں۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ نے کہا کہ  نیا سال مبارک ہو،  میں خرگوش کے سال میں  چینی عوام کے لیے صحت اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں آپ کی اچھی صحت اور سلامتی کی خواہش کرتا ہوں۔