چین میں مقیم غیر ملکیوں نے بھی چینی انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا

2023/01/22 15:49:00
شیئر:

چین میں نئے قمری سال کا شاندار استقبال جاری ہے۔ نئے قمری سال کی ایک اہم روایت پورے خاندان کا  اکٹھا ہونا اور نئے سال کے موقع پر شاندار ڈنر کرنا ہے۔ بیجنگ میں کام کرنے والے غیر ملکی پہلے ہی چینی ثقافتی رنگ میں رنگ  چکے ہیں۔ لہذا انہوں نے بھی نئے سال کے موقع پر چینی  روایتی طریقے اپنائے۔ 21 تاریخ کو،  بیجنگ  میں موجود غیر ملکی دوست  ضلع چھاؤیانگ کے ایک ریستوران میں  اکھٹے ہوئے اور نئے چینی سال کو خوش آمدید کہا۔
بیجنگ، ایک بین الاقوامی شہر ہے، جس نے بہت سے غیر ملکیوں کو کاروبار شروع کرنے، کام کرنے، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور یہاں رہنے کی طرف راغب کیا ہے۔ کافی ایسے  غیر ملکی دوست ہیں ، وہ ایک شخص کی وجہ سے  اس شہر سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،  اور یہاں خاندان شروع کرتے ہیں اور   نئی زندگی کا سفر شروع کرتے ہیں۔