دنیا بھر میں خرگوش کے سال کا شاندار استقبال

2023/01/22 15:26:44
شیئر:

نئے چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف ممالک میں مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں، جن میں مقامی لوگ بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔
21 تاریخ کو نیوزی لینڈ چائنیز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نئے سال منانے کی تقریب "نیو ایئر فلاور مارکیٹ فن ڈے" آکلینڈ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شاندار ثقافتی پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ تقریب کے مقام پر لگائے گئے کھانے پینے اور نئے سال کے سامان کے سینکڑوں اسٹالز پر ہزاروں لوگ آئے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس طرح 20 جنوری سے  جاپان کے شہر ٹوکیو   کے بزنس ڈسٹرکٹ میں پہلا تین روزہ پانڈا اسپرنگ فیسٹیول  میلہ شروع ہوا۔ میلے کے افتتاحی روز دس ہزار سے زائد سیاح آئے جو  مقامی لوگوں میں میلے کی مقبولیت کا اظہار ہے۔