چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے روس میں جشن بہار اور چینی ثقافت کی تفہیم میں اضافے کے لیے تقریب کا انعقاد

2023/01/22 15:39:23
شیئر:

21 جنوری کی شام کو چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا-یورپ جنرل اسٹیشن نے گرین ووڈ انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر اور روس میں چائنیز اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر 2023 جشن بہار گالا کی براہ راست نشریات کے فروغ اور چینی زبان کی تعلیم کی کامیابیوں کی نمائش کا انعقاد کیا۔ ماسکو میونسپل بلڈنگ میں منعقدہ اس توریب میں   ماسکو میں پرائمری و سیکنڈری سکولوں اور یونیورسٹیوں  کے  درجنوں سربراہوں سمیت سینکڑوں کے طلباء اور والدین جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں، نے بہار میلہ گالا کی براہ راست نشریات دیکھیں۔ 
اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے ماہرین نے  نئےچینی سال کی سرگرمیاں جیسے خطاطی، کاغذ کاٹنا، اور چینی گرہیں بنانا وغیرہ کا تعارف پیش کیا۔
روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوئی نے اس تقریب کے انعقاد پر  مبارکباد کا خط بھیجا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تقریب یقینی طور پر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دے گی، خیالات کے تبادلے، ثقافتی یکجہتی اور دونوں فریقوں کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دے گی ۔