دنیا بھر کی ممتاز شخصیات کی جانب سے نئے چینی قمری سال کی مبارک باد

2023/01/22 16:28:37
شیئر:

نئے چینی قمری سال 2023 کے آغاز پر دنیا بھر کی ممتاز شخصیات اور عوام نے چینی قوم کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  میں چینی عوام کو نئے چینی  سال کی مبارک  باد پیش کرتا ہوں،  چینی دوستوں کو خرگوش کا سال مبارک ہو۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سال چین پاکستان تعلقات نئی بلند سطح پر ہوں گے۔
 روسی ریاست ڈوما کی  بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے اول نائب چیئرمین چیپا نے کہا کہ جشن بہار کے موقع  پر میں تمام چینی باشندوں کو نیک خواہشات اور تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
 روسی ریاست ڈوما اقتصادی پالیسی کمیٹی کے اول نائب چیئرمین کراوچینکو نے کہا کہ  میں اپنے چینی دوستوں اور چینی عوام کے لیے اچھی صحت، کامیابی، خوشحالی اور خوشی کے لیے دعاگو ہوں ۔
تھائی لینڈ  کے وزیر ثقافت ایتھی پورن نے کہا کہ میں نئے قمری سال کے موقع پر  تھائی لینڈ  کی وزارت ثقافت  کی جانب سے چینی عوام کونیک خواہشات بھیجتا ہوں۔اسی طرح ہنگری، جنوبی افریقہ اور عرب دنیا کی ممتاز شخصیات نے بھی نئے چینی قمری سال کی مبارک باد پیش کی۔