فرانس اور جرمنی کے درمیان تعاون کو وسعت دیتے ہوئے یورپی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے ارادے کا اظہار

2023/01/23 17:28:00
شیئر:

فرانس اور جرمنی کے درمیان جنگ کے بعد مصالحت کی علامت "الیسی معاہدے" پر دستخط کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر شولز نے 22 تاریخ کو پیرس میں ملاقات کی اور یادگاری تقریب میں  شرکت کی۔ متعدد بحرانوں اور اختلافات کے باوجود، فرانس اور جرمنی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی شراکت داری کے تعلقات  کو فروغ دیتے ہوئےہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے کی امید رکھتے ہیں، تاکہ  مشترکہ طور پر ایک زیادہ لچکدار، پائیدار اور  مزید آزاد یورپ کی تعمیر  کی جاسکے ۔ایمانوئل میکرون نے کہا کہ  عالمی افراتفری کے پیش نظر فرانس اور جرمنی کو اس مثالی صورت حال کو برقرار رکھنا چاہئے یعنی یورپ کو زیادہ متحد ہونے  اوراپنی تقدیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔