ساحر علی بگا کی چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا میں شاندار پرفارمنس دیکھ کر دلی خوشی ہوئی: عمر خان

2023/01/23 20:24:21
شیئر:

پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پروڈکشن جو ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ نئی چینی قمری سال کے آغاز کے موقع پر خصوصی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو ہمارے چینی دوستوں کو میری جانب سے اور کینیڈا میں بسنے والے میرے دوستوں کی جانب سے نئے قمری سال کی مبارک باد۔ جشن بہار کے موقع پر چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے پیش کی گئی نشریات ہمیشہ ہی زبردست ہوتی ہیں اور چینی ثقافت کے مختلف رنگوں کو دنیا بھر کے ناظرین سے متعارف کرواتی ہیں۔ اس بار بھی ہم دوستوں نے یہاں سپرنگ فیسٹیول گالا کو خوب انجوائے کیا۔ اور پاکستانی ہونے کے ناطے ، ہمارے بہترین موسقاروں اور گلاکاروں میں سے ایک ساحر علی بگا کو عالمی سطح کی اس نشریات میں شامل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جنہوں نے مقبول فلمی گیت کوکو کورینا بہت خوبصورتی سے گایا۔ جہاں عالمی سطح کے کلاکار جن میں میری بہت پسندیدہ کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون بھی شامل تھیں ان سب کی موجودگی میں ساحر نے اپنی آواز کے سحر  کا خوب جادو جگایا۔ آخر میں ایک بار پھر چائنہ میڈیا گروپ کو اس یادگار پروگرام کی انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور نئے قمری سال پر تمام چینی دوستوں کے نیک خواہشات۔