جشن بہار کی مناسبت سے دنیا بھر میں رنگارنگ سرگرمیاں جاری

2023/01/23 16:47:47
شیئر:

چین کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر، بہت سے ممالک خرگوش کے نئے سال کو منانے اور چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں۔
جشن بہار کی تعطیلات کے دوران، نئے سال کی تقریبات کا انعقاد برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے وسط میں کیا جا رہا ہے، جس میں مقامی لوگوں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے  سیاحوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
جشن بہار کے  تہوار کے دوران اٹلی کے شہر میلان کے مرکزمیں  نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات کو دکھانے کے لیے ایک بڑی اسکرین کا استعمال کیا گیا، اور شمالی اطالوی شہر ٹورین کی بلند ترین عمارت پر چینی باشندوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے لفظ "فو" وہاں روشن کیا گیا ۔
میلان اٹلی کی میئر سارہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سال  خوش  اور پرمسرت گزرے گا۔ یہ سال سب کے لیے اچھا آغاز ہو اور نیا سال سب کے لیے بہت مبارک ہو۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے چائنا ٹاؤن میں ڈریگن اور شیر کے ڈانس، ہائی پول پرفارمنس اور گانے اور رقص کی پرفارمنس نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ اس کے علاوہ برکت کی دعا کے لیے لفظ "فو" لکھنے کی سرگرمی کا بھی مقامی لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ تقریب کے دوران تھائی لینڈ کی شہزادی سریندھورن نے ویڈیو پیغام بھی بھیجا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے چائنا ٹاؤن میں بہت سے اسٹالز کو تہوار کی سجاوٹ جیسے سرخ لالٹینوں سے سجایا گیا ہے۔ بازاروں میں جشن بہار کے استقبالیہ پھول، خرگوش کے ماڈلز، تہوار کے خصوصی ملبوسات اور روایتی کھانے جابجا لگے اسٹالز پر موجود ہیں۔