"میڈ اِن چائنا" سب وے ترکیہ میں سفری سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے

2023/01/23 16:51:12
شیئر:

 چینی قمری سال کے پہلے دن22 جنوری کو ترکیہ میں تیز ترین "میڈ اِن چائنا" سب وے سرکاری طور پر  فعال ہو گئی ہے۔ یہ سب وے استنبول ہوائی اڈے اور شہر کے مرکز کو جوڑنے والی ایک نئی سب وے لائن ہے۔ یہ چین کی جانب سے تیار کردہ  پہلی خود کار ڈرائیور لیس سب وے ہے جو بیرون ملک کام کر رہی ہے۔اس کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
 استنبول ایئرپورٹ میٹرو لائن کی کل لمبائی 34 کلومیٹر ہے اور یہ استنبول کے 3 اضلاع میں 9 اسٹیشنوں سے گزرتی ہے۔ ٹرین کے افتتاح کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس کے فعال ہونے کے بعد  روزانہ ٹریفک کا اوسط حجم 8 لاکھ  افراد تک پہنچ سکتا ہے۔ ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے  کہا ہے کہ اگلے 30 سالوں میں، اس سب وے لائن سے ترکیہ کو تقریباً 3.01 ملین امریکی ڈالر کی بچت ہو گی، اور سڑکوں کی دیکھ بھال کے اخراجات اور  فضائی آلودگی  میں کمی ہو گی ۔ عوام کو تیز رفتار سفری سہولت میسر آئے گی۔