دنیا بھر سے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد کا سلسلہ جاری

2023/01/23 16:44:53
شیئر:

چین کے نئے قمری سال  کے موقع پر کئی ممالک کے سیاست دانوں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے چینی عوام کو نئے سال کی مخلصانہ مبارکبادیں بھیجی ہیں۔
کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز نے کہا کہ  میں اس موقع پر سب کو چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور چینی عوام اور پوری دنیا کے لوگوں کے لیے خرگوش کے سال میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
 مولڈووا  کے وزیر اعظم نتالیا گاوریلیچھا  نے کہا کہ   چین کے جشن بہار کے موقع پر   مولڈووا کی حکومت کی جانب سے اور اپنی جانب سے میں چینی عوام کو تہوار کی مبارکباد پیش کرنا چاہتی  ہوں، اور نئے سال میں سب کی کامیابی، خوشی اور بھلائی کی خواہش کرتی  ہوں۔ خرگوش کا نیا سال مبارک ہو۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم ژاں پیئر ریفرین نے کہا  کہ میں تمام چینی دوستوں کو خرگوش کے  سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آپ کو اور آپ کے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو  جشن بہار  کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس نئے سال میں چین اور فرانس کے تعاون و تبادلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
روسی وزیر ثقافت لیوبیمووا نے کہا  کہ میں اس خوبصورت اور خاندانی ملاپ کے تہوار کے موقع پر  تمام چینی باشندوں کو تہوار کی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور سب کی اچھی صحت کی خواہش کرتی ہوں، خواہ وہ بوڑھے ہوں یا بچے۔ 
زمبیا کی وزارت اطلاعات و ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر تھابو کاوناگ نے کہا کہ ہم اس خوشی کے موقع پر  چینی عوام کو  اس اہم تہوار کی مبارکباد دینا چاہیں گے۔
 برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کی نائب صدرلیسلی مسڈورپ نے کہا کہ میں سب کو خرگوش کے سال میں چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔