چین میں حیاتیاتی ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ جنگلی جانور وں کی تعداد میں اضافہ

2023/01/24 16:09:43
شیئر:

حال ہی میں چین کے صوبہ گانسو میں نارتھ چائنا لیپرڈ پاپولیشن مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن پراجیکٹ مکمل کیا گیا ہے۔گزشتہ تین سالوں میں، بلا تعطل منظم نگرانی اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ  2020 سے 2021 تک، 2،400 مربع کلومیٹر نگرانی کے علاقے میں مجموعی طور پر 39 شمالی چین کے جیتے  پائے گئے، اور 2021 سے 2022 تک  اس کی تعداد 45 تک جا پہنچی ہے  ۔یہ  اضافہ 15.38 فیصد  ہے ۔ 
شمالی چین کے چیتے کی تعداد میں نمایاں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ  چین کے زرد مٹی  کے  سطح مرتفع کا ماحولیاتی نظام بہتر ہو رہا ہے اور ایک صحت مند اور مکمل ماحولیاتی نظام تشکیل پا رہا ہے۔ شمالی چینی چیتے کو   قومی فرسٹ کلاس محفوظ جانور وں کی فہرست اور خطرے سے دوچار مخلوقات کی آئی یو سی این ریڈ لسٹ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔