لاس اینجلس میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے ، چینی قونصلیٹ جنرل

2023/01/24 16:46:57
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  23  جنوری کو لاس اینجلس میں چینی قونصلیٹ جنرل نے 21 جنوری یعنی   نئے چینی قمری   سال   کے موقع پر لاس اینجلس کاؤنٹی کی مونٹیری پارک کی   چینی  کمیونٹی میں  فائرنگ کے  واقعے میں11افراد  کی  ہلاکت اور  9   افراد کے   زخمی  ہونے پر   میڈیا کے سوالات کے جوابات دیے ۔
قونصلیٹ جنرل  نے کہا کہ جب مقامی سمندر پار چینی نئے قمری سال  کا جشن منا رہے تھے تو چینی کمیونٹی میں فائرنگ کا  واقعہ   انتہائی افسوسناک ہے۔  اس واقع پر امریکہ  میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے اپنے جھنڈے سر نگوں رکھے ۔لاس اینجلس میں  چینی قونصلیٹ جنرل نے مقامی چینی کمیونٹی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور چینی  شہریوں کو خطرے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور حفاظتی تدابیر کو مضبوط بنانے کی یاد  دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  فائرنگ کے واقعے کے بعد لاس اینجلس میں چینی  قونصلیٹ  تحقیقات کی پیش رفت اور واقعے کے  شکار چینی شہریوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے  مقامی پولیس اور متعلقہ محکموں سے  قریبی رابطے میں ہے۔ فی الحال اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ   چینی شہری بدقسمتی سے اس واقعے میں ہلاک ہوئے ۔