جاپٌان سے اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے، روسی صدارتی پریس سیکٹری

2023/01/24 16:43:38
شیئر:

 23 تاریخ کو جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے اپنی پالیسی تقریر میں کہا کہ وہ بدستور روس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں۔ تاہم اس کے جواب میں روس نے  کہا کہ ابھی اس  بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔
روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے اسی روز ایک پریس کانفرنس میں روس جاپان مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ   روس اور جاپان کے درمیان فی الحال کوئی ٹھوس مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ حالات میں، اس طرح کا امکان تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے.
پیسکوف نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان نے دوسرے ممالک کا ساتھ دینے میں  پہل کی جو روس کے دوست نہیں ہیں اور روس-جاپا ن تعلقات میں تعمیری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں  کیا  گیا ۔ 
یاد  رہے کہ گزشتہ سال فروری میں روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد جاپان نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے روس پر پابندیاں عائد کی تھیں  جنہیں  روس نے غیر دوستانہ قرار دیا تھا ۔  روس نے  جاپان کے ساتھ امن معاہدے  کے مذاکرات اور متنازعہ علاقوں  میں    تعاون کے منصوبوں کو  منسوخ کر  دیا  تھا  ۔