چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں ، وزیر سیاحت یونان

2023/01/24 16:51:31
شیئر:

یونان کے وزیر سیاحت ویسلیس کیکیلیاس نے حال ہی میں  ایتھنز میں  چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا  کہ یونانی سیاحت کے لیے چینی مارکیٹ بہت اہم ہے اور یونان میں چینی سیاحوں کی واپسی سے مقامی سیاحت   پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
  کیکیلیاس نے کہا کہ یونان اور چین دونوں  ممالک کی تہذیبوں  کی ایک طویل تاریخ ہے اور چینی لوگ یونانی ثقافت اور تہذیب کو سمجھنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم یونان میں چینی سیاحوں  کی آمد کی  تیاری کر رہے ہیں۔
سیاحت یونان کی قومی معیشت کے ستونوں میں سے ایک ہے، جو اس کی جی ڈی پی کا تقریبا ایک چوتھائی  حصہ ہے. مارچ 2022 میں ، چین اور یونان نے ایتھنز میں سیاحت کے شعبے میں "مشترکہ ایکشن پلان" پر دستخط کیے تھے۔کیکیلیاس نے کہا کہ چین کی جانب سے  وبا کی روک تھام کی پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنانے،ایڈجسٹمنٹ کرنےنیز شہریوں کی بیرون ملک سیاحت کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان "مشترکہ ایکشن پلان" کو فروغ ملے گا۔ یونان چینی مارکیٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافت، کھیلوں اور کاروبار میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔