ارجنٹائن اور برازیل کے صدور کا علاقائی یک جہتی پر زور

2023/01/24 16:39:51
شیئر:

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز اور برازیل کے صدرلوئیز اناسیو لولا دا سلوانے 23 تاریخ کو کہا کہ دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کو مستحکم  کرنے اور علاقائی انضمام کے فروغ  کے لیے مل کر کام کرنے  کو  تیار ہیں۔

فرنانڈیز اور لولا کی ملاقات  ارجنٹائن کے صدارتی محل روزری پیلس میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد اپنی تقریروں میں، دونوں ممالک کے صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں فریق جنوبی مشترکہ مارکیٹ  کے کردار کو مضبوط بنانے، یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز کو دوبارہ فعال کرنے اور جنوبی امریکہ  میں   مشترکہ کرنسی  کے اجرا پر بات چیت آگے بڑھنے کی امید رکھتے ہیں۔

لولا نے کہا کہ لاطینی امریکی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہیے اور جنوبی امریکہ کے مشترکہ کرنسی کے نظام کا قیام انتہائی حقیقت پسندانہ اور ضروری ہے۔

دونوں فریقوں  نے معیشت، قومی دفاع اور صحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔