امریکہ میں گن وائلنس کا ایک اور واقعہ ، امریکی حکومت صرف مفاد پرست گروہوں کی حفاظت کرتی ہے، ہماری نہیں ،نیٹیزن

2023/01/24 16:36:40
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کی شام امریکی ریاست لاس اینجلس کاؤنٹی کے مونٹیری پارک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ 23 تاریخ تک فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد 11  اور زخمیوں کی تعداد 9 ہو چکی  ہے جن کا علاج ابھی جاری ہے ۔
اس طرح کے سانحے کئی بار رونما ہو چکے ہیں ۔اب تک تعزیت کے علاوہ امریکی حکومت نے گن کنٹرول پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ بہت سے نیٹیزن نے کہا کہ  امریکہ میں  گن وائلنس معمول  بن چکا  ہے، اور عوام اس طرح کے واقعات کے بار بار ہونے پر  انتہائی مایوس بھی ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتے .
لاس اینجلس شوٹنگ کے واقعے کے حوالے سے امریکی این بی سی کے پروگرام ’مارننگ جو‘ نے بھی سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا کہ  ’سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول کی شوٹنگ کے بعد امریکہ کو  گن وائلنس  کے معاملے پر بیدار ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے  امریکہ میں  گن وائلنس  کے واقعات میں کمی نہیں آئی بلکہ   75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ  اب  ایک وبائی صورت اختیار کر چکا ہے ۔