،ایرانی وزارت خارجہ کی یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی شدید مذمت

2023/01/24 16:31:21
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان میں کہا  کہ وہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایران پر حال ہی میں عائد کی گئی پابندیوں کے نئے دور کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات مغرب کی ایران کو سمجھنے میں  اور ان کی ایران پالیسی کی ناکامی پر ان کی مایوسی  اور غصے کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں  نے زور دے کر کہا کہ مغرب اچھی طرح جانتا ہے کہ پابندیاں غیر ملکی مداخلت اور سازش سے نمٹنے کے لیے ایرانی عوام کے عزم کو متاثر نہیں کریں گی۔
 ناصر کنانی  نے کہا کہ ایران اس طرح کے اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جلد ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی کی حمایت پر یورپی یونین اور برطانیہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرے گا۔
یورپی یونین کےموجودہ صدارتی ملک  سویڈن نے 23 تاریخ کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا دور منظور ہو گیا ہے۔