مختلف ممالک میں نئے چینی قمری خرگوش سال منانے کے لیے تقریبات کا اہتمام

2023/01/25 16:01:28
شیئر:

 جشن بہار کا تہوار دنیا بھر میں مقیم  چینیوں کے لیے ایک اہم تہوار ہے  ۔  آجکل دنیا بھر میں کئی مقامات پر  نئےچینی  قمری  سال کی خوشیاں منانے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے سال کی پریڈ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔منتظمین کے اندازے کے مطابق  اس سال کی تقریب میں 5،000 سے زیادہ افراد پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں   اور ناظرین کی تعداد  1  لاکھ سے زیادہ ہو گی ۔
2023 کے  جشن  بہار کا تہوار  منانے   اور چین - فرانس  کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 59 ویں سالگرہ منانے کے لئے ، فرانس میں چینی سفارت خانے نے یونیسکو ہیڈکوارٹرز میں "چین فرانسیسی فوڈ اینڈ کلچر نائٹ" کا انعقاد کیا۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں، حال ہی میں 2023 کے "ہیپی اسپرنگ فیسٹیول" کی تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا تھا، جس میں تقریبا 1لاکھ  چینیوں  اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈریگن اور شیر کے رقص کے ساتھ ساتھ چینی کھانوں  کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
فجی میں چینی سفارت خانے، فجی چائنیز کلچرل سینٹر اور فجی کی سمندر پار چینی کمیونٹی نے حال ہی میں مشترکہ طور پر  ہیپی اسپرنگ فیسٹیول گالا 2023 کا انعقاد کیا۔ تقریب میں فجی کی مخلوط حکومت کے وزیر اعظم رمبوکا اور ایک درجن سے زائد سرکاری حکام سمیت  تقریبا 500  افراد نے شرکت کی۔