معیشت کی گراوٹ میں دبائو نے امریکی عوام کی ایمرجنسی سیونگز کو کم کر دیا ہے

2023/01/26 16:54:35
شیئر:

25 تاریخ کو  امریکہ میں متعدد مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز نے امریکی عوام کے ایمر جنسی سیونگز  کے بارے میں 2023 کی سروے رپورٹ جاری کی۔ اعداد و شمار کے مطابق  معیشت پر بڑھتے ہوئے  گراوٹ کے دبائو  سے متاثر ہونے کی وجہ سے  امریکی عوام کے  ایمر جنسی سیونگز  اعدادو شمار میں کمی آئی ہے اور لوگ کسی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے کریڈٹ کارڈز پر انحصار کر رہے ہیں۔
 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صرف 43 فیصد  لوگ اپنی بچت کو ایک ہزار امریکی ڈالر تک   کی ہنگامی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کے متحمل ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بچت میں کمی کی وجہ کیا ہے،  تو جواب میں  74 فیصد نے عمومی معاشی بدحالی کا حوالہ دیا جب کہ  68 فیصد  عوام نے  اس کی وجہ مہنگائی کو قرار  دیا۔ اس کے علاوہ  68 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ اگر وہ اپنی آمدنی کا بنیادی ذریعہ کھو دیتے ہیں تو وہ اگلے مہینے کے لیے اپنے رہن سہن کے اخراجات ادا نہیں کر پائیں گے۔