ایران مخالف اقدامات امریکہ کی منافقانہ پالیسیوں کا عکاس ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

2023/01/26 16:31:51
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  25 جنوری کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان قرنی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کے ایران کے خلاف ان گنت معاندانہ اقدامات میں دہشت گردی کی حمایت، ایران پر "انتہائی دباؤ" اور یکطرفہ پابندیاں شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ  ان اقدامات سے ایرانی عوام کے خلاف  امریکی حکام کی منافقت اور انسانی حقوق کے مسائل کو "سیاست کے لیے استعمال کرنے کا رویہ صاف  ظاہر ہوتا ہے۔
بیان میں  کہا گیا ہے کہ  ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات اسی لیے لگائے جا رہے ہیں کیونکہ  یہ ایرانی ریاست کا ایک اہم ستون ہے ، اور   اس کے وجود نے خطے میں اسرائیل کے اقدامات اور   مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی بالادستی  کی حکمت عملی کو نقصان پہنچایا ہے۔