چین کے صوبہ سی چھوان میں زلزلہ . تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

2023/01/26 16:34:49
شیئر:

26 جنوری کی صبح تین بج کر اننچاس  منٹ پر  ،  صوبہ سی چھوان کی گان زی پریفیکچر  میں  5.6 شدت کا زلزلہ آیا  اور  صبح  گیارہ  بجے تک ، 100 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔
 مجموعی طور پر  علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام اور   یاکانگ ایکسپریس وے اور جی 318  موٹر وے  معمول پر  رہا ۔   متاثرہ علاقوں  میں کچھ سڑکیں منہدم ہونے،  دو  مقامات پر بڑی   لینڈ سلائیڈنگ اور متعدد  معمولی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تاہم ابھی تک   کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہیلووگو  نامی  سیاحتی مقام کو سیاحوں کے  لیے  بند کر دیا گیا ہے۔ کانگڈنگ اور لوڈنگ سیاحتی مقامات سے 5  ہزار سے زیادہ سیاح اور مو شی ٹاؤن کے 260 سے زیادہ سیاح  بحفاظت متاثرہ علاقوں سے روانہ ہو چکے ہیں ۔