چینی اور غیر ملکی امن دستوں نے چین کا نیا قمری سال منایا

2023/01/26 16:46:32
شیئر:

حال ہی میں لبنان میں تعینات چینی امن فوج  نے لبنان کے مشرقی کیمپ میں "ایک ساتھ امن کے خواب کو پورا کریں اور مل کر چینی سال منائیں" کے موضوع پر ایک منفرد فنی تقریب کا اہتمام کیا ۔ لبنان کے مشرقی خطے کے کمانڈر اور اسپین، سربیا اور فرانس سمیت نو ممالک کے 500 سے زائد امن دستوں نے  تقریب  میں شرکت کی۔
 تقریب میں چینی خصوصیات کے حامل پروگرام یکے بعد دیگرے پیش کیے گئے .دوسرے ممالک کے امن دستوں نے بھی  اپنے پروگرامز  پیش کیے جس میں  سربیا اور ایل سلواڈور کے امن دستوں کا رقص اور  ہسپانوی امن دستوں کا گٹار  کے ساتھ  نغمات گانا شامل تھے۔ تقریب میں  چینی اور غیر ملکی رسم و رواج کو ہم آہنگی  کے ساتھ پیش کیا گیا  ۔  مختلف ممالک کے امن دستوں نے  ایک دوسرے کو نئے  سال  کی مبارک باد دیتے ہوئے  امن کی دعا کی۔