مختلف ممالک کی اہم شخصیات کی جانب سے چینی عوام کو نئے چینی قمری سال کی مبارکباد

2023/01/27 16:13:13
شیئر:

 جشن  بہار کا تہوار پوری دنیا میں منایا جارہا  ہے۔  بہت سے ممالک  کی اہم شخصیات  نے چین اور چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
قبرص کے صدر اناستاشیاس نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ  اور  چینی دوستوں  کو نئے سال کی دلی خواہشات پیش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا  گو ہیں  کہ  خرگوش  کے اس نئے  سال  میں  آپ   خوشحال اور صحت مند  رہیں .  انہوں نے کہا کہ قبرص چین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی، غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔اناستا شیاس نے مذید کہا کہ وہ  اس بات کا اعادہ کرنا چاہیں گے  کہ قبرص ایک چین کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت اور قومی  وحدت  کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابی واڈینا نے کہا کہ میں صدر شی جن پھنگ  اور چینی عوام کو خرگوش کے سال میں خوشی، صحت اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صدر شی  کی مضبوط قیادت میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  چینی عوام کو مزید شاندار اور عظیم کامیابیاں فراہم  کرے گی اور چین عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔  انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ  مزید چینی  سیاح  سری لنکا میں سیاحت کے لیے آئیں گے اور سری لنکن حکومت اور عوام  اس نئے سال میں انہیں خوش آمدید کہیں گے  ۔