امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ہاف مون بے میں فائرنگ ،5 چینی شہری ہلاک

2023/01/27 16:40:06
شیئر:

26 تاریخ کو سان فرانسسکو میں چینی قونصلیٹ  جنرل کے ترجمان نے کیلیفورنیا کے علاقے ہاف مون بے میں فائرنگ کے  واقعے پر ایک سوال کے جواب میں  بتایا کہ فائرنگ میں پانچ چینی شہری ہلاک ہو ئے ہیں ۔
  انہوں  نے کہا کہ سان فرانسسکو میں چینی قونصل یٹ جنرل  کو  23 تاریخ کو ہاف مون بے میں فائرنگ کے سنگین واقعے پر شدید صدمہ اور افسوس ہے۔ انہوں نے  مسلح تشدد کے اس واقعے کی شدید مذمت  کی اور ہلاک شدگان کے ورثا سے تعزیت  اور زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ  کے ساتھ  دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
 یاد رہے کہ 23 جنوری کی سہ پہر امریکہ کی ریاست  کیلیفورنیا کے شہر  ہاف مون بے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا  جس میں سات افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا ۔