برطانیہ میں کاروں کی پیداوار 60 سال کے زائد عرصے میں کم ترین سطح پر

2023/01/27 16:11:05
شیئر:

ایسوسی ایشن آف برٹش آٹوموبائل مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کی طرف سے 26 جنوری کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں برطانیہ میں تیار ہونے والی نئی کاروں کی تعداد 775,000  تھی  جو 1956 کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔ اعداد و شمار  2021میں نئی کاروں کی پیداوار میں 10 فیصد کمی  ظاہر کر رہے  ہیں۔ 2016 کے مقابلے میں  اس میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ ایسوسی ایشن آف برٹش آٹوموبائل مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کا خیال ہے کہ برطانوی کار ساز ادارے نہ صرف پرزوں اور چپس کی قلت سے دوچار ہیں بلکہ انہیں کچھ آٹو مینوفیکچرنگ پلانٹس کی بندش کا بھی سامنا ہے۔
تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ امریکہ نے چپ مینوفیکچرنگ کی واپسی کو فروغ دینے کی  کوشش میں "چپ ایکٹ" تیار کیا ، جس نے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو متاثر کیا ، جو پرزوں اور چپس کی موجودہ قلت کی وجہ ہے۔