شی جن پھنگ کا پاپوا نیو گنی کے گورنر کے دوبارہ منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

2023/01/27 17:38:02
شیئر:

27 جنوری کو ، صدر  شی جن پھنگ نے باب دادائی کو  پاپوا نیو گنی  کے دوبارہ  گورنر   منتخب ہونے پر  تہنیتی پیغام بھیجا ۔
شی جن پنھگ نے کہا کہ پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے پہلے  جزائر  ممالک میں سے ایک ہے جس نے  عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے  اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی طویل عرصے سے قائم ہے۔ اس وقت چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے ترقی کی اعلی سطح کو برقرار رکھا ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے نتیجہ خیز نتائج  کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے ہیں.  صدر شی نے کہا کہ  وہ  چین پاپوا نیو گنی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے گورنر دادائی کے ساتھ  مل کر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں ۔