یو این سیکرٹری جنرل کی یروشلم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

2023/01/28 09:29:19
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق ستائیس جنوری  کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایک بیان میں یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ گوتیرس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ انہوں نے تمام فریقوں سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔