جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں 200 ملین سے زائد ٹرپس

2023/01/28 11:31:16
شیئر:


جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں ریلوے سفری سرگرمیوں کی زبردست بحالی دیکھی گئی ہے ۔اکیس سے ستائیس جنوری تک ریلوے سے کل  پانچ کروڑ ایک لاکھ چوہتر ہزار ٹرپس دیکھنے میں آئے ہیں  ،یہ تعداد یومیہ اکہتر لاکھ اڑسٹھ ہزار بنتی ہے اور اس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد کا اضافہ ہے۔اس دوران چھبیس اور ستائیس جنوری کو متواتر یومیہ ایک کروڑ سے زائد مسافروں کی نقل و حمل ہوئی۔اعدادوشمار سے ظاہر  ہوتاہے کہ ستائیس تاریخ کو چین میں ریلوے،ہائی ویز،آبی راستوں اور فضائی ذرائع سے کل پانچ کروڑ نو لاکھ بیس ہزار مسافروں کی نقل و حمل ہوئی اور اس میں سال بہ سال 83.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ہائی ویز پر کل چھ کروڑ پچیس لاکھ بانوے ہزار گاڑیوں نے سفر کیا، جس میں سال بہ سال 29.7 فیصد اضافہ ہے۔جشن بہار کی سات روزہ تعطیلات کے دوران چین بھر میں مسافروں کی کل تعداد  بائیس کروڑ چھپن لاکھ اڑتیس ہزار تک جا پہنچی۔