پاکستان نے خود کش حملوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا

2023/01/28 16:22:42
شیئر:

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں وزیرستان میں خود کش حملوں کے ایک نیٹ ورک کو ختم کرتے ہوئے ،، نو ارکان کو گرفتار کرلیا، جن میں سے تین کا تعلق افغانستان سے تھا اور چھ پاکستانی تھے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے اشیاء جیسے بندوقیں اور غیر ملکی کرنسی وغیرہ کو ضبط کرلیا گیا۔
19 جنوری کو، ایک خودکش حملہ آور نے  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود میں ایک پولیس چوکی پر  حملہ کیا، جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔بعد میں معلوم ہوا کہ   خودکش حملہ آور کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔
اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات اور فالو اپ کے ذریعے اس نیٹ ورک کا سراغ لگایا اور پھر علاقے کے مختلف حصوں میں اس کے ارکان کو پکڑ لیا۔