پولینڈ میں آشوٹز حراستی کیمپ کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی گئی

2023/01/28 10:43:45
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 27 جنوری کو پولینڈ نے آشوٹز حراستی کیمپ کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران آشوٹز میں انسانیت سوز مظالم اور قتل عام جیسی منصوبہ بندی، قیام اور توسیع کی شدید مخالفت کی گئی۔ پولینڈ کے صدر ایندریج ڈوڈا نے اسی روز سوشل میڈیا پر کہا کہ قتل عام سے متعلق حقائق اور اس کی یاد میں سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے اور اسے آنے والی ہر نسل کے لئے ایک انتباہ کے طور پر کام کرنا چاہئے۔یاد رہے کہ 1940 میں نازی جرمنی نے جنوبی پولینڈ میں  آشوٹز حراستی کیمپ قائم کیا تھا۔ اعدادو شمار کے مطابق اس کیمپ میں کم از کم گیارہ لاکھ افراد کو قتل کیا گیا جن میں نہ صرف زیادہ تر یہودی تھے،بلکہ پولش، روما اور سوویت جنگی قیدی بھی  شامل تھے۔ 27 جنوری، 1945 کو ، سوویت یونین کی ریڈ آرمی نے اس کیمپ کو آزاد کروایا۔ یکم نومبر 2005 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق ہر سال 27 جنوری کو قتل عام کی یاد میں عالمی دن منایا جاتا ہے۔