امریکہ کا یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے کا فیصلہ تنازع کو مزید ہوا دینا ہے،روس

2023/01/28 09:26:18
شیئر:


روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے ستائیس جنوری کو کہا کہ امریکہ کو یوکرین تنازع کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا تاہم اس کے برعکس وہ یوکرین کو مسلسل اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور تنازع کو ہوا دے رہا ہے۔
 دمتری پیسکوف  کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ٹینک سمیت ہتھیار وں کی فراہمی سے روس یوکرین صورتحال مزید کشیدگی کا شکار ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی ستائیس تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ٹینک سمیت ہتھیاروں کی فراہمی سے یوکرین کو فائدہ پہنچنے کی بجائے مغرب اور روس کے درمیان محاذ آرائی ، ایک نئی بلندی تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ نیٹو ،  روس کے ساتھ محاذ آرائی میں پوری طرح سے ملوث ہے اور یہ محاذ آرائی بڑھ رہی ہے۔