سرمایہ کار چین کے 'دوبارہ کھلنے' کا خیر مقدم کرتے ہیں،بزنس انسائیڈر

2023/01/29 15:09:02
شیئر:

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق چین کا "دوبارہ کھلنا" بلاشبہ اس سال اب تک مارکیٹ کے سب سے بڑے محرکات میں سے ایک ہے۔ ایسٹ منیجر ویس ملٹی اسٹریٹجی کے ڈپٹی چیف انویسٹمنٹ آفیسر مائیک ایڈورڈز کا ماننا ہے کہ اگرچہ سرمایہ کار اس خبر کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں لیکن انہیں ابھی تک چین کے "دوبارہ کھولنے" کے فوائد کا اندازہ نہیں ہے۔
ایڈورڈز نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے وبائی امراض کے خلاف گزشتہ اقدامات نے کچھ ایسے صارفین کو مؤثر طور پر پیدا کیا ہے جو خرچ کرنے کے خواہشمند ہیں،یہ  ایک ایسا رجحان جس کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ایڈورڈز کا خیال ہےکہ طویل مدت میں ،  چین کی معیشت کامیابی سے ایک ہائبرڈ معیشت میں منتقل ہوسکتی ہے جو گھریلو طلب اور عالمی برآمدات دونوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ ایڈورڈز نے یہ بھی کہا کہ مینوفیکچرنگ کو واپس لانے کے لئے حالیہ امریکی اقدامات کے باوجود ، چین امریکہ کے بڑے تجارتی شراکت دار کے بغیر بھی عالمی سطح پر اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکتا ہے۔