روس سے برآمد ہونے والے ڈیزل کی قیمت پر حد لگانے کے منصوبے پر جی سیون کا اتفاق

2023/01/29 10:16:18
شیئر:

پانچ فروری سے مغربی ممالک کی جانب سے روسی توانائی پر تعزیرات کا نیا دور شروع ہوگا اورڈیزل سمیت روس سے برآمد ہونے والے ریفائنڈ تیل کی قیمت پر نئی حد لگائی جائے گی ۔بلومبرگ کی اٹھائیس جنوری کو جاری رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روسی ڈیزل کی قیمت کو  سو تا ایک سو دس ڈالر فی  بیرل تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا جس پر جی سیون بھی متفق ہے۔
گزشتہ سال پانچ دسمبر کو جی سیون ،یورپی یونین اور آسٹریلیا نے روس سے براستہ سمندر برآمد ہونے والے خام تیل کی قیمت پر ساٹھ ڈالر فی بیرل کی حد لگانا شروع کی تھی اور اب پانچ فروری سےان کی جانب سے  روس کے ریفائنڈ تیل کی قیمت پر بھی اسی قسم کی حد لگانے پر  اتفاق کیا گیا ہے۔
مغربی ممالک کے اقدامات کے جواب میں روس نے اعلان کیا  ہےکہ یکم فروری سے ان ممالک کے لیے پیٹرول مصنوعات کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔اس اعلان کے پیش نظر یورپی ممالک روس سے توانائی کی خریداری تیز کر رہے ہیں۔