امریکہ عالمی توانائی سیکورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے،روسی وزارت خارجہ

2023/01/29 10:08:59
شیئر:

روسی میڈیا کے مطابق چھبیس جنوری کو امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے کانگریس کی ایک سماعت میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی حکومت "نارتھ اسٹریم " گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے واقعے پر مطمئن ہے۔
اس پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا  نے اٹھائیس تاریخ کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ نولینڈ کے ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکی حکومت شہری انفراسٹرکچر پر دہشت گردانہ حملوں کی حمایت کرتی ہے اور   عالمی توانائی کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دے رہی ہے۔
روس کی سپٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق ،نولینڈ کے ریمارکس  امریکہ میں تنقید کا نشانہ بنے۔
گزشتہ سال نومبر میں "نارتھ اسٹریم-۱" اور  نارتھ اسٹریم-۲" پاِئپ لائنیں  دھماکے کے بعد لیک ہوئی تھیں۔یورپ کے متعلقہ ممالک نے تفتیش کے بعد انہیں جان بوجھ کرنقصان پہنچائے جانے کے امکان کی  نشاندہی کی تھی اورروس نے مغربی ممالک پر  اس تخریب کاری کا الزام لگایا تھا۔