امریکہ کے کئی علاقوں میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے

2023/01/29 10:37:51
شیئر:

 امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس کی پولیس نے ستائیس جنوری کو رواں ماہ کی سات تاریخ کو پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے افریقی نژاد امریکی شخص تھیل نکولس کی ویڈیو جاری کی۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے اور ملک میں پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے شدید مسائل کی مذمت کی گئی۔ 

میمفس میں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ واشنگٹن میں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع  ہو کر متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ریاست  مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں مظاہرین برف باری کے باوجود بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگوں نے "پولیس کی بربریت ختم کرو" اور "انصاف نہیں، امن نہیں" جیسے نعرے  بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ بعض مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کم از کم تین مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسی دن شکاگو، اٹلانٹا سمیت دیگر امریکی شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوسٹن، پورٹ لینڈ اور ریاست اوریگون میں بھی ریلیاں اور مظاہرے متوقع ہیں۔