رواں سال کا جشن بہار
چین میں انسداد وبا کے نئے مرحلے میں داخلے کے بعد پہلا جشن بہار ہے۔ اعداد و شمار
کے مطابق حالیہ سات روزہ تعطیلات کے دوران چین کی ملکی اور غیرملکی سیاحت کے حوالے
سے 30 کروڑ 80 لاکھ ٹرپس دیکھے گئے ہیں، ملکی سیاحتی آمدن کا حجم 3.76 کھرب چینی
یوان تک جا پہنچا جس میں بالترتیب سال بہ سال 23.1 فیصد اور 30 فیصد کا اضافہ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چین میں فلم باکس آفس کا حجم 6ارب 75کروڑ80 لاکھ یوان تک جا پہنچا
جس میں سال بہ سال 11.89 فیصد کا اضافہ ہے ۔یہ اعدادو شمار دو ہزار تیئس کے لئے
چینی معیشت کے اچھے آغاز کی علامت ہیں۔
کئی سالوں سے اصراف چین کی معاشی ترقی
میں بنیادی قوت کا کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ سال کے اواخر میں منعقدہ چین کی
سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس میں واضح کیا گیا تھا کہ دو ہزار تیئس میں اصراف کی
بحالی و ترقی کو مزید ترجیح دی جائے گی۔ وزارت تجارت نے بھی سال دو ہزار تیئس کو
اصراف کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔ چین کے مختلف علاقوں میں اصراف کی بحالی و ترقی
کے لئے متعدد اقدامات اپنائے گئے ہیں۔ چین کی اصرافی منڈی کے مشاہدے کےاہم پہلو کے
طورپر جشن بہار کی تعطیلات کے دوران جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ان سے ظاہر
ہوتا ہے کہ چینی اصراف کے زبردست امکانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ عالمی
معیشت کے لئے بھی خوش خبری ہے۔
گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے کئی ممالک کی
سرمایہ کاری تنظیموں نے یکے بعد دیگرے دو ہزار تیئس کے لئے چین کی متوقع شرح نمو کو
اپ گریڈ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی پچیس جنوری کو جاری کردہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا
ہے کہ دو ہزار تیئس میں عالمی معاشی ترقی کی رفتار تین فیصد سے ایک اعشاریہ نو فیصد
تک گھٹ جائے گی، لیکن چین کی شرح نمو چار اعشاریہ آٹھ فیصد تک جا پہنچےگی اور
علاقائی معاشی ترقی کے لئے رہنما کردار ادا کرےگی۔
کہا جا سکتا ہے کہ چینی جشن
بہار کے دوران اصراف کے اچھے آغاز نے جمود کی شکار عالمی معیشت کو نئی توانائی
فراہم کی ہے۔