ایران میں زلزلے کے باعث سات افراد ہلاک

2023/01/29 11:17:12
شیئر:


انتیس جنوری کو ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنرنے بتایا کہ صوبہ کے شہر خوئے کے قریب آنے والے  پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے میں تاحال سات افراد ہلاک اور 440 زخمی ہو چکے ہیں۔
تہران یونیورسٹی کے  انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کی اطلاع کے مطابق  اٹھائیس جنوری کو مقامی وقت شام نو بج کر چوالیس منٹ پرخوئے کے قریب  پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا جس کے مرکز کی گہرائی سات کلومیٹر تھی۔