سری لنکا کی پارلیمنٹ معطل

2023/01/29 10:14:40
شیئر:

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا کے صدر وکرم سنگھے نے ایک خصوصی حکم نامے کے ذریعے سری لنکا کی پارلیمنٹ کو ستائس جنوری کی رات  سے آٹھ فروری تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا کی حکومت نے اس اقدام کی وضاحت نہیں کی تاہم صدروکرم سنگھے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آٹھ فروری کو قوم سے خطاب میں نئی پالیسی اور نئے قوانین کا اعلان کریں گے تاکہ معاشی بحران سمیت متعدد مسائل کو حل کیا جا سکے۔