ہانگ کانگ اور غیر ملکی بینک چینی کاروباری سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں

2023/01/30 15:57:17
شیئر:

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ 2023 میں چائنیز  مین لینڈ آف شور بینکوں کا مستقبل زیادہ روشن ہوگا، جس سے ٹریڈ فنانس، ویلتھ مینجمنٹ اور کنزیومر فنانس سمیت مختلف شعبوں میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
میک کنزی کی گلوبل مینیجنگ پارٹنر چو ننگ رین  نے نشاندہی کی کہ "ہانگ کانگ کے بینکوں کے فوائد نسبتاً واضح ہیں، اور 'دوبارہ کھولنا' انہیں چین اور دنیا کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی مارکیٹ تین سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہے ، اور چین کے کاروبار کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ 
فچ ریٹنگز میں ایشیا پیسفک کے مالیاتی اداروں کی درجہ بندی کی ڈائریکٹر شوئے ہوئی رو نے کہا کہ چائنیز  مین لینڈ میں غیر ملکی بینکوں کے لیے انہیں مختلف مصنوعات اور کسٹمر سروس کے ذریعے ویلیو ایڈڈ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور چینی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن تلاش کرنی چاہیے۔