یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں محتاط رویہ رکھنے کی ضرورت ہے ، جرمن چانسلر

2023/01/30 11:04:11
شیئر:

حال ہی میں  جرمنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کوجنگی ٹینک "  پینتھر  " فراہم کرے گا لیکن اس کے فوراً بعد  یوکرین نے جرمنی سے لڑاکا طیارے اور آبدوزیں فراہم کرنے کا مطالبہ بھی  کیا ۔اس حوالے سے جرمن چانسلر شولز نے جرمن میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں محتاط  رویہ اختیار کرنا  ہو گا ۔انہوں نے یوکرین  سے مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ بھی  کیا۔
جرمن میڈیا "ڈیلی مرر" نے 29 تاریخ کو  خبر دی ہے  جس کے مطابق  شولز نے کہا ہے  کہ جرمنی جنگ کا فریق نہیں ہے، روس یوکرین تنازعہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ ہے، اور جرمنی اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
اس سے ایک روز قبل ارجنٹائن کے صدر فرنینڈس نے دورے پر آئے ہوئے جرمن چانسلر شولز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ لاطینی امریکی ممالک یوکرین کو ہتھیار بھیجنے پر غور نہیں کر رہے ۔