فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری

2023/01/30 10:30:47
شیئر:

29 جنوری کی شام کو مشرقی یروشلم میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت  جب پولیس مشرقی یروشلم کے متعدد علاقوں میں مظاہروں سے نمٹ رہی تھی تو درجنوں نقاب پوش فلسطینیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور آتش بازی کی جس کے بعد ایک  پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی جس سے کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے بیت ہنینا کے قریبی علاقے سے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
حال ہی میں  دریائے اردن کے مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور یروشلم  کی صورتحال میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور مشرقی یروشلم میں  تواتر سے جھڑپیں  ہو رہی ہیں ۔