حالیہ مہینوں میں امریکہ میں فائرنگ کے بکثرت واقعات سے امریکی عوام گن کنٹرول کے بارے میں مایوسی کا شکار

2023/01/30 10:37:57
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق  29 جنوری کو، ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، حالیہ مہینوں میں امریکہ میں مسلسل بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے بہت سے لوگ امریکہ کے گن وائلنس کنٹرول کے انتظام کی صلاحیت کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو  بائیڈن نے  گن وائلنس  سے نمٹنے کے بل پر گزشتہ سال دستخط کیے تھے۔اگرچہ اس بل کو کانگریس میں زیادہ تر لوگوں کی حمایت حاصل ہے، لیکن پیو ریسرچ سینٹر   کے ایک سروے کے مطابق 78 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ یہ بل گن وائلنس کی روک تھام میں ناکافی یا بے سو د ہے ۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی آف شکاگو ہیرس سکول آف پبلک پالیسی اور ایسوسی ایٹڈ پریس سنٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے 2022 کے مشترکہ سروے کے مطابق، 71 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ گنز  پر کنٹرول سخت ہونا چاہیے، لیکن 52 فیصد کی رائے ہے  کہ ذاتی تحفظ  کے لیے  امریکیوں کے ہتھیار اٹھانے کا حق بھی اہم ہے۔