سال 2022 کے دوران میں چین میں خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں 12.9 کا اضافہ، چینی وزارتِ تجارت

2023/01/30 15:13:34
شیئر:

چینی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں چین کی سروسز کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 5.980 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی جس میں یچھلے سال کے مقابلے میں 12.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں سروسز کی برآمدات کی مالیت 12.1 فی صد  اضافے کے ساتھ ساتھ 2.852 ٹریلین  یوان رہی جبکہ درآمدات کی مالیت 3.127 ٹریلین یوان رہی جس میں 13.5 فی کا اضافہ ہوا۔
برآمد ات کے حوالے سے دانشورانہ املاک، ٹیلی کمیونیکیشن کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبوں میں تیز  رفتار ترقی ہوئی جبکہ درآمدات کے حوالے سے انشورنس سروسز کے شعبے میں تیز رفتار ترقی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سیاحتی شعبے میں خدمات کی برآمد و درآمد بھی  بحال ہو رہی ہے۔