افغانستان میں سردی سے بچنے کے لیے شہریوں کے پاس آلات کی کمی

2023/01/30 10:43:44
شیئر:

افغانستان کی عبوری حکومت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان گزشتہ ایک   دہائی میں شدید  سردی کا شکار  رہا  ہے جس سے کم از کم 158 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 اٹھائیس تاریخ کو چائنا میدیا گروپ کی ایک رپورٹ میں کابل کی سڑکوں پر  لوگوں نے اظہار خیال کیا   کہ ان کے پاس اس موسم سرما میں کھانے اور خود کو سردی سے بچانے کے  آلات کی کمی ہے۔
امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی 20 سالہ افغان جنگ اور افواج  کے انخلاء کے بعد اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام کو ابھی تک مالی مشکلات اور مادی قلت جیسے بحران کا سامنا ہے۔افغان شہریوں کے پاس نہ صرف مستحکم حرارتی آلات اور  نظام کا فقدان ہے بلکہ انہیں  غربت کا بھی سامنا ہے ۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے  لکڑی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ بہت سے افراد  نے انٹرویوز میں کہا کہ افغانوں کے لیے ایسے مشکل وقت میں امریکہ اب بھی افغان مرکزی بینک کے بیرون ملک اثاثے منجمد کر دیتا ہے جو کہ غیر انسانی ہے۔